
نریندر مودی کا نیا دفتر، ’سیوا تیرتھ‘، جلد کھلنے والا ہے
انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی جلد ہی نئی دہلی میں واقع ایوان صدر کے نزدیک ایک نئی عمارت میں اپنے دفتر سے کام شروع کریں گے۔ اس نئے کمپلیکس کو ’سیوا تیرتھ‘ کا نام دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کی نئی رہائش گاہ بھی اسی علاقے میں تعمیر کی جائے گی۔ دونوں منصوبے حکومت کے سینٹرل وسٹا پروجیکٹ کے حصہ ہیں اور ان پر تیزی سے کام جاری ہے۔ متوقع ہے کہ یہ عمارتیں سنہ 2026 تک مکمل ہو جائیں گی۔
