
سندھ میں کرونا وائرس کی خطرناک وبا کے دوران مریضوں کے علاج کے لئے کانٹریکٹ پر رکھے گئے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل عملے کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے جس پر ڈاکٹرز و عملہ سراپا احتجاج ہے اور ان کا موقف ہے کہ اگر خطرناک وبا کی صورتحال میں انہوں نے قوم کی خدمت کی ہے تو انہیں شاباش دینے کہ بجائے ملازمت سے فارغ کردیا گیا یے جو ان کے ساتھ زیادتی ہے اور وہ اس زیادتی پر احتجاج کررہے ہیں
