
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان نے جو وعدہ کیا اسے پورا کردیا ہے اور حیدرآباد کو یونیورسٹی کا تحفہ دیا جارہا یے سندھ میں 60 ہزار اسکولوں کو بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جسے کامیاب ہونے نہیں دیں گے ہم نے پہلی بار دیکھا کہ یونیورسٹی کھولنے کہ بل کی مخالفت کی گئی یے اور وہ سندھ میں اقتدار پر موجود جماعت کررہی ہے تاہم ہم عوام کے بنیادی حقوق کو پورا کریں گے
