
حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کے رہنماوں کہ بڑھتے ہوئے مفادات کے باعث دھڑے بندیوں نے پارٹی میں اختلافات کو جنم دے دیا ہے اور پارٹی پروگراموں میں رہنماوں کے کارکن آمنے سامنے کھل کر نعرے بازی اور مخالفت کررہے ہیں جو کہ شہر میں جگ ہسائی کا سبب بن رہا ہے تاہم پارٹی رہنما اسے کارکنوں کے درمیان رہنماوں سے محبت کا سبب بیان کررہے ہیں
