
حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کی ناقص کارکردگی پر عوام پریشان ہیں اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے نظر آتے ہیں ایسے میں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے امیدوار اپنی کارکردگی بیان کرنے کے بجائے ایک دوسرے پر الزامات کا پرانا طریقہ سیاست کرنے میں مشغول ہوجاتے ہیں تاہم ان کے پاس عوامی مسائل کے حل کا کوئی جواب نہیں ہے
