
ملک میں کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے آغاز کے ساتھ ہی بزرگ شہریوں کے انگوٹھوں کے نشانات کا مسئلہ پیدا ہوا مگر اس مسئلے کو حل کرکے بزرگ شہریوں کو مصیبت سے نجات دلانے کے اقدامات صفر ہیں ، بزرگ شہری شناخت کے مسائل پیدا ہونے پر نادرا کا رخ کرتے ہیں مگر وہاں جاکر ان کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہورہا ہے جس پر نادرا کا عملہ بھی جواب دینے سے قاصر ہے اور صرف یہ وضاحت کی جاتی ہے کہ عمر بڑھنے کے ساتھ نشانات مٹ جاتے ہیں اور فلحال اس کا کوئی حل نہیں دیا گیاہے
