
حیدرآباد کے شادی ہالوں میں رات کے اوقات میں پارٹ ٹائم کام کرنے والے ویٹرز انسانیت سوز رویوں کا شکار ہیں جہاں انہیں نہ ہونے کے برابر اجرت دی جاتی ہے وہیں ان سے اضافی کام لیکر تذلیل کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے جس پر محنت مزدوری کرنے والے مزدور اپنے گھر والوں کے لئے دو وقت کی روٹی کے لئے سب لکھ برداشت کرتے ہیں تاہم ان کی اجرت کب ٹھیک ہوگی اس پر کوئی جواب دہ نہیں ہے
